Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چار رکعت والی سنت مؤکدہ میں درود و دعا پڑھنے کا حکم ؟

Answer (beginning)

چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ پڑھتے ہوئے پہلے قعدہ میں عبدہ ورسولہ کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنالازم ہونا تو دور کی بات، پڑھنا جائز ہی نہیں بلکہ پڑھنا ترک واجب شمار ہو گا یعنی اگر کسی نے ان سنتوں کے قعدہ اولیٰ میں بھول کر درود شریف پڑھ لیا، تو اس پر سجدہ سہو لازم ہو جائے گا اور اگر جان بوجھ کر پڑھا، تو نماز واجب الاعادہ ہوگی ، کیونکہ یہ سنتیں ، مؤکدہ ہونے کی وجہ سے فرضوں کے مشابہ ہیں، تو جس طرح فرضوں کے قعدہ اولیٰ میں درود شریف و دعانہ پڑھنا واجب ہے ، اسی طرح ان میں بھی نہ پڑھنا واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.