Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدۂ شکر کے لیے وضو اور قبلہ رُو ہونا ضروری ہے؟
Answer (beginning)
کسی نعمت کے ملنے پر سجدہ شکر کرنا مستحب ہے، سجدہ شکر کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سجدہ کرنے والا باوضو ہو کر قبلے کی طرف منہ کرے اور اللہ اکبر کہتا ہو ا سجدے میں جائے اور سجدے میں تین بار سبحن ربی الاعلیٰ پڑھے اور پھر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے کھڑا ہو جائے۔ کھڑے ہو کر سجدے میں جانا اور سجدے کے بعد کھڑا ہونا، یہ دونوں قیام مستحب ہیں۔ سجدہ شکر کے صحیح ہونے کے لیے سجدہ تلاوت کی طرح نماز کی شرائط میں سے ان شرائط کا پایا جاناضروری ہے۔ (1) حکمی اور حقیقی طہارت (2) ستر عورت (3) استقبال قبلہ (4) نیت۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.