Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پیشاب کی تھیلی (Urine Bag) لگے ہوئے مریض کے مسجد میں آنے کا حکم؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں ان لوگوں کو پیشاب کی تحصیلی (Urine bag) کے ساتھ مسجد میں آنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے اگر چہ بیگ ایک طرف رکھ کر صف کے کونے میں کھڑے ہو کر نماز ادا کریں، کیونکہ ایسے شخص کے لیے مسجد میں داخل ہونا ہی جائز نہیں ہے۔ بحر الرائق میں ہے: " لا یجوز ادخال النجاسة المسجد “ ترجمہ : مسجد میں نجاست لانا، جائز نہیں ہے۔ (البحرالرائق، کتاب الصلوة، فصل في استقبال القبلة، جلد 2، صفحہ 37، دارالکتاب الاسلامی، بیروت) تنویر الابصار مع در مختار میں ہے: ”و کرہ تحریما ۔۔۔ ادخال نجاسة فيه “ ترجمہ : مسجد میں نجاست لانا مکروہ تحریمی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.