Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا دکھتی آنکھ سے نکلنے والا ایک آنسو بھی وضو کو توڑدے گا؟
Answer (beginning)
دُکھتی آنکھ سے بہنے کی مقدار میں اگر ایک بھی آنسو نکلے اور ایسی جگہ پہنچ جائے، جسے وضو یا غسل میں دھویا جاتا ہے، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔ تفصیل اس مسئلے کی یہ ہے کہ بیماری یاز ظلم کی وجہ سے آنکھوں سے نکلنے والا پانی نجاست نایلہ ہوتا ہے۔ یہ پانی اگر آنکھوں سے بہہ کر چلکوں تک آجائے یا آنکھوں کے کوئے تک آجائے، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا، کیونکہ وضو یا غسل میں چہرہ دھوتے ہوئے آنکھوں کے کوئے اور پلکوں کو دھونا فرض ہوتا ہے۔ البتہ اگر یہ پانی آنکھوں کے اند ہی رہا، بہہ کر باہر نہیں آیا، تو اس صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.