Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا صفر کے مہینے میں شادی کرنا منع ہے ؟
Answer (beginning)
صفر کے مہینے میں نکاح کرنا بلا شبہ جائز ہے۔ بعض لوگ صفر کے مہینے میں اس اعتقاد کی بنا پر شادی نہیں کرتے کہ اس مہینے میں بلائیں وغیرہ اترتی ہیں اور یہ منحوس مہینہ ہے۔ یہ اعتقاد محض باطل و مردود ہے، جس کی کوئی اصل نہیں، بلکہ زمانہ جاہلیت میں لوگ اسے منحوس سمجھتے تھے ، تو سر کار صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منحوس جاننے سے منع فرما دیا۔ جیسا کہ مشکوۃ المصابیح میں ہے : ” قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر “ترجمہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عدوی نہیں یعنی مرض لگنا اور متعدی ہونا نہیں اور نہ بد فالی ہے اور نہ ہی اُلو منحوس ہے اور نہ ہی صفر کا مہینہ منحوس…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.