Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں امام صاحب پر شرعا کوئی الزام نہیں۔ خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ اقامت کے وقت مصلے پر تشریف فرما نہیں ہوتے تھے چنانچہ ایک موقع پر فرمایا کہ اگر اقامت کھڑی ہو جائے تو جب تک مجھے آتا نہ دیکھ لو اس وقت تک نماز کے لیے کھڑے نہ ہو، لہذا معلوم ہوا کہ اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہوناضروری نہیں۔ البتہ امام کو چاہیے کہ اقامت کے بعد جائے نماز پر آنے میں اتنی تاخیر نہ کرے جس سے نمازیوں کو تشویش ہو اور وہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھنا شروع کر دیں اور مؤذن نماز پڑھانے کی تیاری شروع کر دے بعد میں آواز آئے کہ ٹھہر و امام صاحب آرہے ہیں، کبھی کبھار اور عذر ہو تو ایسا ہونا سمجھ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.