Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رات میں قربانی کرنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

قربانی کا وقت دس ذوالحجہ کی طلوع فجر سے لے کر بارہ ذوالحجہ کی غروب آفتاب تک ہے یعنی تین دن اور بیچ کی دو راتیں گیارہویں اور بارہویں شب۔ یہ سارا قربانی کا ہی وقت ہے ، البتہ شہر میں رہنے والوں کے لیے عید کی نماز کے بعد قربانی کرنا شرط ہے اور دیہات میں رہنے والوں کو طلوع فجر کے بعد سے ہی قربانی کرنا، جائز ہے۔ لہذا ذو الحجہ کی گیارہویں اور بارہویں شب میں قربانی کرنا، جائز ہے ، کیونکہ یہ راتیں بھی قربانی کے وقت میں شامل ہیں، البتہ فقہائے کرام رحمۃ اللہ علیہم نے رات میں قربانی کرنے کو مکروہ 1 تنزیہی فرمایا ہے، کیونکہ اندھیرے کی وجہ سے ذبح میں غلطی ہو سکتی ہے، لیکن فی زمانہ لائٹس، روشنی کا اتنا وافر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.