Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اونٹ کی قربانی کے حصے کتنے ہوتے ہیں؟
Answer (beginning)
اونٹ کی قربانی میں زیادہ سے زیادہ سات حصے ہو سکتے ہیں، کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کا حکم ارشاد فرمایا اور خود بھی اسی پر عمل فرمایا۔ چنانچہ سنن ابی داؤد ، ج 2، ص40، معجم اوسط ، ج9، ص 35، معجم کبیر ، ج9،ص35 میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "البقرة عن سبعة والجزور عن سبعة ترجمہ : گائے اور اونٹ سات کی طرف سے قربان ہو سکتا ہے۔ (سنن ابی داؤد، ج 2، ص40، کتاب الضحايا، باب في البقر والجزور عن كم تجزی، مطبوعه لاهور) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو بھی سات افراد کی طرف سے اونٹ قربان کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.