Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا احرام کی حالت میں کنگھی کرنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
حالت احرام میں سریا داڑھی کے بالوں کو کنگھی کرنا، مکروہ تنزیہی ہے کہ ایک تو اس میں زینت کا پہلو ہے ، دوسرا یہ کہ اس میں بال گرنے کا خدشہ ہوتا ہے ، جو جنایت کا سبب ہے ، لہذا حالتِ احرام میں ی کرنے سے بچنا چاہیے ، نیز اگر کنگھی کرنے سے بال ٹوٹ گئے ، تو اس کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر ایک سے تین تک بال ٹوٹے ، تو ہر بال کے بدلے میں ایک مٹھی اناج یا ایک ٹکڑا روٹی یا ایک چھوہارا خیرات کرے اور اگر تین سے زیادہ بال ٹوٹے ہیں، تو صدقہ دے ، بہتر یہ ہے کہ ایک بال ٹوٹنے پر بھی پورا صدقہ دے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.