Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ٹینکی میں مرا ہوا کوا ملے ، تو پہلے کی نمازوں کا حکم؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جس وقت ٹینکی کے اندر مراہوا کو دیکھا گیا، اس وقت سے اس ٹینکی کا پانی ناپاک قرار دیا جائے گا اور اس سے پہلے جو نمازیں ادا کی گئیں، وہ ادا ہو گئیں ہیں، البتہ تین دن رات کی نمازوں کا اعادہ کرنا بہتر ہے۔ اگر کنوئیں میں کوئی نجاست گر گئی، لیکن اس کے گرنے کا وقت معلوم نہ ہو ، تو اس کا حکم بیان کرتے ہوئے در مختار میں ہے: ” وقالا : من وقت العلم فلا يلزمهم شيء قبله وقیل به یفتی“ یعنی صاحبین فرماتے ہیں کہ اس صورت میں جس وقت کنویں میں نجاست گرنے کا علم ہو گا، اسی وقت سے کنویں کو ناپاک مانا جائے گا اور اس سے پہلے کے متعلق ان پر کچھ بھی لازم ؟ م نہیں ہو گا اور یہی مفتی بہ قول ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.