Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دم کی استطاعت نہ ہو تو دم کی جگہ روزے رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں زید پر تو بہ کرنے کے ساتھ ساتھ دم دینا بھی واجب ہے ، اس کی بجائے روزے رکھنا یا صدقہ دینا یا محض توبہ کر لینا کافی نہیں، کیونکہ یہ جرم اختیاری ہے اور جرم اختیاری کے ارتکاب پر جہاں دم واجب ہو ، وہاں دم دینا ہی لازم ہوتا ہے ، اس کے بجائے صدقہ یا روزے رکھنا کفایت نہیں کرتا، البتہ دم کی ادائیگی فی الفور لازم نہیں ، بلکہ بعد میں بھی دیا جا سکتا ہے ، لہذا اگر زید کے پاس فی الوقت دم دینے کی استطاعت نہیں ، تو انتظار کرے، جب استطاعت ہو تو خود یا کسی معتمد فرد کے ذریعے حرم میں ایک بکری ذبح کروا دے، قرض لے کر دم کی ادا ئیگی کر سکتا ہو ، تو قرض لے کر کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.