Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام کی حالت میں بیلٹ والی چھتری استعمال کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

محرم کے لیے سوال میں بیان کر دہ چھتری استعمال کرنا، جائز نہیں ہے ، کیونکہ اس کی بیلٹ سر کے چاروں طرف سر کو لگی رہتی ہے اور اتنا حصہ سر کا چھپ جاتا ہے ، حالانکہ احرام کی حالت میں سر کو چھپانا، جائز نہیں ہے۔ ظاہر یہی ہے کہ ایسی بیلٹ سے سر کا چوتھائی سے کم حصہ چھپے گا، لہذا اگر پورا دن یا پوری رات تک پہنی تو صدقہ لازم ہو گا اور اگر پورے دن یا پوری رات سے کم وقت کے لیے پہنی ، تو کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا، البتہ مکروہ تحریمی و گناہ ہونے کی وجہ سے تو بہ لازم ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.