Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وفات کی عدت کے احکام
Answer (beginning)
عدت وفات چار مہینے دس دن ہے ، جبکہ عورت شوہر کے انتقال کے وقت حاملہ نہ ہو۔ اگر چاند کی پہلی تاریخ کو شوہر کا انتقال ہوا ہے ، تو چاند سے مہینے لئے جائیں گے اور اگر کسی اور تاریخ کو انتقال ہوا ہے ، تو پورے 130 دن گزارنے ہوں گے۔ اگر عورت حاملہ ہو ، تو اس کی عدت بچہ جننے تک ہے۔ جن لوگوں نے کہا کہ عدت وفات چالیس دن ہے ، ان کا کہنا غلط ہے۔ اس سے تو بہ کرنا ان پر ضروری ہے کہ بغیر تحقیق اپنی انکل سے شرعی مسئلہ بتانا، ناجائز و گناہ ہے۔ قرآن پاک میں واضح طور پر غیر حاملہ کی عدت وفات چار ماہ دس دن اور حاملہ کی عدت بچہ جنے تک بیان کی گئی ہے ، جس کا بیان نیچے آتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.