Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
بلاعذر شرعی جان بوجھ کر روزہ توڑنا ، ناجائز و گناہ ہے اور اس سے تو بہ کرنا اور اس روزے کی قضاء کرنا بھی لازم ہے ، لیکن کفارہ لازم ہونے کے لئے درج ذیل شرائط ہیں: (1) رمضان میں ادائے رمضان کی نیت سے روزہ رکھا ہو۔(2) روزے کی نیت صبح صادق سے پہلے (یعنی سحری کے وقت) کرلی ہو ۔ (3) شرعی مسافر نہ ہو ۔ (4) اکراہ شرعی نہ ہو ۔ (5) بغیر خطاء کے جان بوجھ کر روزہ توڑا ہو ۔ (6) روزہ ٹوٹنے کا سبب کسی قابل جماع انسان سے اگلے یا پچھلے مقام سے جماع کرنا ہو یا کسی مرغوب چیز کو بطورِ دوا، غذایار غبت ولذت کے کھانا پینا ہو ۔ (7) روزہ توڑنے کے بعد اسی دن کوئی ایسا امر نہ پایا جائے ، جو روزے کے منافی ہو ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.