Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اوور بلنگ کرنا کیسا ؟

Answer (beginning)

اوور بلنگ کرنا اور کروانا جائز نہیں اور اس کے ناجائز و حرام ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں : (1) اوور بلنگ جھوٹ پر مشتمل ہے اور جھوٹ کے بارے میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ (آل عمر آن، آیت (61) جھوٹ منافقت کی علامت ہے چنانچہ حدیث پاک میں ہے: ” ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: آية المنافق ثلاث اذا حدث كذب واذا وعد اخلف واذا ائتمن خان“ ترجمہ: بیشک نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین علامتیں ہیں : (1) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2) جب وہ وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے (3) جب امانت اس کے سپر د کی جائے تو خیانت کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.