Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزہ میں حلق میں پانی جانے سے روزے کا حکم؟

Answer (beginning)

روزہ یاد ہونے کی صورت میں کلی کرتے ہوئے اگر غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے ، تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی قضا بھی لازم ہوگی اور اگر کسی کو روزہ یا دہی نہ ہو، تو پھر نہیں ٹوٹے گا۔ چنانچہ مبسوط میں ہے : " واذا تمضمض الصائم فسبقه الماء فدخل حلقه فان لم يكن ذاکر الصومه فصومه تام وان كان ذاكر الصومه فعلیه القضاء “ جب روزے دار نے غرغرہ کیا اور پانی چڑھ کر حلق میں داخل ہو گیا تو اگر اسے اپنا روزہ یاد نہ ہو تو روزہ صحیح ہے اور اگر روزہ یاد ہے تو اس پر قضا لازم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.