Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زکوٰۃ کب واجب ہوتی ہے؟
Answer (beginning)
زکوة کا تعلق رمضان شریف یارجب المرجب سے نہیں بلکہ زکوۃ کی ادائیگی سال پورا ہونے پر فرض ہوتی ہے یعنی جب آپ صاحب نصاب ہوئے اور پھر آپ کے نصاب پر سال گزرا تو اب زکوۃ فرض ہو گی چاہے وہ کوئی سا بھی مہینا ہو تاخیر جائز نہیں گناہ ہے ، مثلاً کوئی شخص شوال المکرم کی پانچ تاریخ کو صبح دس بجے صاحب نصاب ہوا اور پھر اگلے سال اسی مہینے ، اسی تاریخ پر صاحب نصاب ہے تو اس پر زکوۃ فرض ہے۔ لہذا اب اسی وقت زکوۃ نکالنا فرض ہے تاخیر کرنے والا گنہگار ہو گا۔ اسی طرح اگر صاحب نصاب رجب میں ہوا یا رمضان میں تو اسی کا اعتبار کیا جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.