Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا قبضہ سے پہلے پلاٹ پر زکوٰۃ دینا فرض ہے؟
Answer (beginning)
سوال میں بیان کی گئی صورت میں آپ نے بیچنے کی نیت سے جو مکان خریدا، جب تک آپ کو اس کا قبضہ نہیں ملا تھا ، اس کی زکوۃ آپ پر واجب نہیں ہوئی تھی، اگر چہ آپ کے نصاب کا سال پورا ہو گیا ، لیکن جیسے ہی آپ کو اس مکان کا قبضہ مل گیا، تو قبضے سے پہلے کے دورانیے کی زکوۃ بھی آپ پر فرض ہو گئی۔ در مختار میں فرضیت زکوۃ کی نفی کے بیان میں فرمایا: "ولا فيما اشتراه لتجارة قبل القبض“ یعنی تجارت کی غرض سے خریدی گئی چیز میں قبضے سے پہلے زکاۃ فرض نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.