Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غسل کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں غسل کرنا ضروری ہے ، کیونکہ جب نیند سے بیدار ہونے کے بعد کپڑوں پر تری کا نشان موجو د ہو اور فیصلہ نہ ہو پائے کہ یہ منی مذی یاودی میں سے کیا ہے اور سونے سے پہلے اسے شہوت بھی نہ ہو ، اس صورت میں غسل کرنا واجب ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ مسئلہ کثیر الوقوع ہے اور اکثر لوگ اس معاملے میں غفلت سے کام لیتے ہیں۔ ردالمختار میں ہے کہ " و يجب عندهما فيما اذ اشک فی الاوليين المنى والمذي) اوفي الطرفين (المنى والودي) او في الثلاثة احتیاطا“ یعنی امام اعظم اور امام محمد کے نزدیک اس شخص پر احتیاطا غسل واجب ہو گا، جسے منی اور مذی ہونے میں شک ہو یا منی اور و دی ہونے میں شک ہو یا تینوں میں شک ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.