Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امتحانی عملے کو رشوت کے طور پر کھلانا پلانا کیسا؟‎

Answer (beginning)

قوانین شرعیہ کے مطابق اپنا کام نکلوانے یا دوسروں کی حق تلفی کے لئے کسی کو کچھ دینار شوت کہلاتا ہے ،اس کے مطابق Examination staff کو اس مذموم غرض سے کھانا کھلانا یا تحفہ دینا، اپنا کام نکلوانے اور نقل نہ کرنے والے طلبہ کی حق تلفی کے لئے ہے، لہذار شوت و ناجائز ہے۔ پھر یہ کہ امتحانات میں نقل کرنا یا کروانا خود مستقل طور پر ناجائز و حرام کام ہے۔ اولاً اس لئے کہ قانونا جرم ہے اور پکڑے جانے کی صورت میں ذلت ورسوائی کا سبب ہے اور ایسا ملکی قانون ، جو خلاف شریعت نہ ہو اور اس کی خلاف ورزی میں ذلت کا اندیشہ ہو، ایسے قانون پر شرعاً بھی عمل واجب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.