Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد کی چیزیں ذاتی استعمال میں لانا کیسا ؟‎

Answer (beginning)

مسجد کی اشیاء جو اس میں استعمال کے لیے ہوتی ہیں ، ان کو اپنے گھر وغیرہ میں استعمال کے لیے لے جاناشر عا جائز نہیں ہے کہ غیر محل میں ان کا استعمال کرنا ہے جو نا جائز و حرام ہے۔ ایسا کرنے والے گنہگار ہیں، ان پر لازم ہے کہ اپنے اس فعل سے توبہ کریں اور آئندہ ایسانہ کریں۔ فتاوی عالمگیری میں خانیہ کے حوالے سے ہے : " متولی المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد " ترجمہ: مسجد کے متولی کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ مسجد کا چراغ گھر میں لے جائے ، ہاں گھر کا چراغ مسجد میں لا (فتاوی عالمگیری، کتاب الوقف الباب الحادي عشر الفصل الثاني،ج2، ص462، دارالفکر، بیروت) سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.