Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازِعید کی زائد تکبیریں بھول کر رکوع میں چلے گئے،توکیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

عیدین کی نماز میں اگر زائد تکبیریں بھول کر رکوع میں چلے گئے ، تو اب واپس نہیں لوٹیں گے ، یہی مسئلہ راجح ہے۔ اس کی وجوہ ترجیح درج ذیل ہیں۔ اولاً : یہی مسئلہ ظاہر الروایہ ہے۔ واپس لوٹنے کا مسئلہ نوادر الروایہ سے ثابت ہے، اس لیے اس کے مقابلے میں ظاہر الروایہ کو ترجیح دی جائے گی۔ ثانیاً: دعائے قنوت کا مسئلہ اس کی نظیر ہے کہ دعائے قنوت بھی واجب ہے اور 1 تکبیرات عیدین بھی واجب ہیں ، جس طرح دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلے گئے ، تو واپس لوٹنے کا حکم نہیں ہے ، اسی طرح تکبیرات کے لیے بھی واپس لوٹنے کا حکم نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.