Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منہ سے سگریٹ کی بو ختم کیے بغیر مسجد میں جانا کیسا ؟
Answer (beginning)
مذکور شخص کا سگریٹ پینے کے فوراً بعد مسجد میں جانا ، جائز نہیں۔ کیونکہ سگریٹ پینے والے کے منہ سے سخت بدبو آتی ہے اور بد بو ختم کیے بغیر مسجد میں جانا حرام و گناہ ہے۔ البتہ اگر وہ کسی ذریعے سے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے بد بو ختم کر لیتا ہے، تو جاسکتا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: ” من اكل من هذه الشجرة المنتنة فلا يقربن مسجد نافان الملئكة تتاذى مما يتأذى منه الانس“ ترجمہ : جس شخص نے اس بدبودار پودے کو کھا یا وہ ہماری مساجد کے قریب نہ آئے ، کیونکہ ملائکہ کو بھی ہر اس شے سے تکلیف ہوتی ہے، جس سے انسانوں کو ہوتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.