Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تراویح کے ختم قرآن پاک میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟
Answer (beginning)
تراویح میں جب ختم قرآن پاک کیا جائے ، تو مستحب اور بہتر یہ ہے کہ سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھی جائے کہ اس سے ایک قرآن پاک کا ثواب حاصل ہوتا ہے ، کیونکہ نبی پاک صلى الله عليه و سلم نے سورۃ اخلاص کو تہائی قرآن پاک کے برابر قرار دیا ہے ، یعنی تین دفعہ سورۃ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآن پاک کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔ نیز نفل نماز کی ایک رکعت میں ایک ہی آیت کریمہ کی تکرار بھی نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام سے ثابت ہے اور چونکہ تراویح بھی نفل نماز ہے ، اس لیے اس میں سورۃ اخلاص کی تکرار بلا کراہت جائز ہے ، البتہ فرضوں میں بلا عذر کسی سورت کی تکرار مکروہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.