Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نابالغ بچوں کا بڑوں کی صف میں کھڑا ہونے کا حکم
Answer (beginning)
جماعت کے اندر بالغوں کی صف میں شامل ہونے والے بچے دو قسم کے ہیں اور ہر ایک کا علیحدہ حکم ہے۔ (1) بالکل نا سمجھ جو نماز پڑھنا ہی نہیں جانتا۔ ایسا بچہ شرعی طور پر نماز کا اہل ہی نہیں ہے ، اگر وہ صف میں کھڑا ہو، توصف بھی قطع ہوگی اور قطع صف ناجائز و گناہ ہے ، لہذا اگر ایسانا سمجھ بچہ بالغوں کی صف میں کھڑا ہو ، چاہے نماز شروع کر چکا ہو یا نہیں بہر صورت اس کو شفقت کے ساتھ یا تو پچھلی صف میں کر دیا جائے یا جو نمازی آتا جائے ، وہ اس کو سائیڈ میں کر کے اس کی جگہ خود کھڑ ا ہوتا جائے۔ (2) سمجھدار بچہ جو نماز سے واقف ہو۔ یہ بچہ شرعی طور پر نماز کا اہل ہے اور اس کی نماز درست ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.