Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اعتکاف کی منت ماننے سے اعتکاف واجب ہو جائیگا؟

Answer (beginning)

اعتکاف کی منت ماننے سے یہ منت واجب ہو جاتی ہے۔ اس کی مختلف توجیہات ہیں: (1) اعتکاف میں اصل اللہ تعالیٰ کے لیے ٹھہر نا ہوتا ہے اور اس کی جنس سے واجب موجود ہے اور وہ ہے عرفہ میں وقوف کرنا ، تو وہاں بھی چونکہ اللہ عز و جل کے لیے ٹھہرنا ہی ہوتا ہے ، جو جج کا عظیم ترین فرض ہے اور وہی مظہر نا اعتکاف میں بھی پایا جارہا ہے ، اس لیے اس کی منت لازم ہو جاتی ہے۔ (2) جیسے اس چیز کی منت لازم ہوتی ہے، جس کی جنس سے کوئی واجب موجود ہو ، ایسے ہی جو چیز کسی واجب پر مشتمل ہو ، اس کی منت بھی واجب ہو جاتی ہے ، تو اعتکاف بھی چونکہ نماز ، روزے پر مشتمل ہوتا ہے ، اس لیے اس کی منت بھی واجب ہو جاتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.