Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز تراویح فرض واجب یا سنت ہے ؟ نیز تراویح کی قضا کا حکم

Answer (beginning)

بیس رکعات نماز تراویح ہر عاقل و بالغ مسلمان مردو عورت کے لیے سنتِ مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کا حکم یہ ہے کہ اسے کبھی کبھار چھوڑنے والا مر تکب اساءت اور چھوڑنے کی عادت بنانے والا گنہگار ہے اور نماز تراویح کے سنت مؤکدہ ہونے کی دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تین راتیں نماز تراویح کی امامت فرماکر بخوف فرضیت ترک فرمادی، پھر امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے باقاعدہ حفاظ صحابہ علیھم الرضوان کو امام مقرر فرما کر لوگوں کو ان کے پیچھے نماز تراویح پڑھنے کا حکم ارشاد فرمایا، جس پر تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عمل کیا ، پھر حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنھا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.