Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وراثت میں کوئی وارث اپنا حصہ چھوڑنا چاہے ،تو کیا چھوڑ سکتا ہے ؟

Answer (beginning)

وراثت اللہ عزوجل کی طرف سے مقرر کردہ جبری ولازمی حق ہے۔ وارث، مُورث کے فوت ہوتے ہی اس حق وحصہ شرعی کا مالک ہو جاتا ہے اور یہ ملکیت معاف کرنے سے ساقط نہیں ہو سکتی، اگر چہ وارث ( جیسے بیٹی یا بیٹا وغیرہ) اپنی خوشی سے معاف کر دے یا کہہ دے کہ مجھے وراثت میں سے اپنا حصہ نہیں چاہئے ، اس کی یہ بات قبول نہیں کی جائے گی اور اسے اس کا حصہ لازماً دلایا جائے گا۔ البتہ شرعی طریقہ کار کے مطابق وراثت کی تقسیم کرنے اور اپنے حصہ پر قبضہ کر لینے کے بعد اگر کوئی وارث اپنا حصہ کسی کو ہبہ (گفٹ) کرنا چاہے، تو وہ ایسا کر سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.