Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا رضاعی والدین کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

Answer (beginning)

رضاعی ماں، باپ اگر مستحق زکوۃ یعنی شرعی فقیر ہوں اور ہاشمی نہ ہوں ، تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔ مسئلہ کی تفصیل: اپنے اصول و فروع کو زکوۃ دینے کی ممانعت کے متعلق اصول یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو ولادت کی وجہ سے زکوۃ دینے والے کی طرف منسوب ہو یا ز کوۃ لینے والا ولادت کی وجہ سے اس کی طرف منسوب ہو ، تو اس کو زکوۃ دینا جائز نہیں، جیسا کہ حقیقی ماں، باپ، دادا، دادی ؛ نانا، نانی اور حقیقی بیٹا بیٹی ، پوتا ، پوتی ، نواسا، نواسی و غیر ہم ۔ ان کے علاوہ رشتے داروں کو زکوۃ دینا جائز ہے، جب کہ ممانعت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.