Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں کوئی حدیث نہیں ہے ؟

Answer (beginning)

ان بعض لوگوں کا اس طرح کہنا بالکل غلط ہے اور کئی وجوہ سے غلط ہے۔ اولاً : سید نا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی فضیلت میں ایک سے زائد احادیث طیبہ مروی ہیں، جن میں سے تین احادیث ملاحظہ فرمائیں: پہلی حدیث حسن : امام احمد مسند احمد اور فضائل الصحابہ میں حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی : "اللهم علمه الكتاب والحساب وقه العذاب “ ترجمہ : اے اللہ اس (امیر معاویہ بی شین) کو کتاب و حساب کا علم عطا فرما اور اسے عذاب سے بچا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.