Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا یتیم کو زکوۃ دینا جائز ہے؟

Answer (beginning)

یتیم بچہ اگر شرعی فقیر ہو اور سید یا ہاشمی نہ ہو، تو اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے ، اگر چہ اس کی ماں، صاحب نصاب ہو، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق ماں کے مالدار ہونے کی وجہ سے نابالغ بچہ غنی شمار نہیں ہو تا۔ چنانچہ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: ” (و) لا إلى (طفله) بخلاف ولده الكبير وأبيه وامرأته الفقراء وطفل الغنية فيجوز لا نتفاء المانع “ یعنی صاحب نصاب شخص کے نابالغ بچے کو زکوۃ دینا شرعاً جائز نہیں، البتہ مانع نہ پائے جانے کی وجہ سے مالدار کے شرعی فقیر بالغ بیٹے ، اس کے باپ اور بیوی کو زکوۃ دینا جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.