Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قضا نماز کی نیت کیسے کریں ؟
Answer (beginning)
جب کسی شخص کی قضا نمازیں پانچ سے زائد ہو جائیں، تو باہم ان قضا نمازوں میں، یونہی قضا اور وقتی نمازوں میں ترتیب ساقط ہو جاتی ہے ، لیکن اصح مذہب کے مطابق قضا نمازوں کی ادائیگی کے وقت قضا نماز نیت میں متعین و مشخص ہو ، یہ ضروری ہے، اگر بلا تعیین قضا نماز پڑھ لی، تو قضا نماز ادا نہیں ہو گی، تعیین کے لیے فقہائے کرام نے دو چیزیں ارشاد فرمائی ہیں (1) نماز متعین ہو (2) دن متعین ہو ۔ یہ دونوں چیزیں متعین ہوناضروری ہے ۔ مثلا: کسی شخص پر دو دن ( پیر ، منگل) کی فجر کی قضا نمازیں ہیں، اور وہ شخص یہ نمازیں ادا کرنا چاہتا ہے ، تو یوں نیت کرے کہ پیر کی فجر کی نماز ادا کر رہا ہوں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.