Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا طواف کے دوران قرآن پڑھنا جائز ہے؟

Answer (beginning)

دوران طواف دیکھ کر یا بغیر دیکھے تلاوت قرآن کرنا ، جائز تو ہے ، البتہ افضل یہ ہے کہ اس دوران تلاوتِ قرآن کرنے کی بجائے ذکر واذکار میں مشغول رہیں۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے طواف کے دوران تلاوت قرآن کرنا ثابت نہیں ہے اور متوارث طریقہ بھی یہی ہے کہ طواف کرتے ہوئے ذکر و دعا میں مشغول رہا جائے، فقہائے کرام نے اسی کو اولی قرار دیا ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: ”عند الطواف الذكر افضل من القراءة کذافی السراجية“ یعنی طواف کرتے ہوئے ذکر کرنا قراءت کرنے سے افضل ہے ، سراجیہ میں یوں ہی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.