Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیٹے یا بھائی سے قرض لیاہو ، تو واپس کرنا لازم ہے؟

Answer (beginning)

سوال میں اس شخص کے والد صاحب کی طرف سے بیان کی گئی بات در حقیقت حدیث مبارک سے ماخوذ ، اور بیٹے کے لیے یقینا سعادت کا باعث ہے۔ تاہم یہ حکم قضا نہیں ہے۔ از روئے قضا شریعت اسلامیہ کا اصول یہی ہے کہ اگر باپ محتاج نہ ہو ، تو بیٹے کی رضامندی کے بغیر اس کی ملکیت سے کچھ بھی رکھنے کی اجازت نہیں۔ اس حکم شریعت کے پیش نظر مالدار باپ کا بیٹے کے قرض کی واپسی سے انکار ہر گز درست نہیں، بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ حکم شرع پر عمل کرتے ہوئے بیٹے کا پورا قرض واپس کر دے۔ جب باپ کا بھی یہ حکم ہے، تو بھائی پر بدرجہ اولی لازم ہے کہ وہ ضرور شکریے کے ساتھ جلد اپنے اوپر احسان کرنے والے بھائی کا قرض واپس کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.