Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
Answer (beginning)
(1) بہنیں مطالبہ کریں یا نہ کریں، بہر صورت انہیں والدین کی وراثت سے حصہ دینا لازم ہے ،اس کے بر خلاف بھائیوں کا بہنوں کو ان کے شرعی حصہ سے محروم کر دینا اور خود سارے مال پر قبضہ کر لینا، سخت ناجائز ، حرام اور کبیرہ گناہ ہے، قرآن و حدیث میں اس پر سخت وعیدات بیان کی گئی ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کے مطابق جو کسی وارث کو وراثت سے محروم کرے گا، قیامت کے دن اسے جنت کی میراث سے محروم کر دیا جائے گا۔ جو شخص دوسرے کی ایک بالشت زمین بھی ناحق لے گا، قیامت کے دن اتنے حصے کا سات زمینوں تک طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا اور اسے سات زمینوں تک دھنسایا جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.