Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
- Fatwa no.
- 6993-PIN
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس (Dealerships) پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگر چہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے ، تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہو گی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی ، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہو گی ؟ نوٹ : گاڑی کی بنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پر اس ہوتا ہے ، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچر زوغیرہ متعارف کرواتی ہے ، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بلنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔
Answer (beginning)
اسلام ایک مکمل دین ہے ، جو زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی فرماتا ہے۔ تجارت انسانی زندگی کا ایک بہت بڑا شعبہ ہے ، اس حوالے سے بھی اسلامی اصول مقرر ہیں اور ان اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے۔ کاروبار یا خرید و فروخت سے پہلے ہی مستند علماء و مفتیانِ کرام سے رہنمائی لے لی جائے، تو ممکنہ خرابیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اللہ پاک اہل علم سے رہنمائی لینے کے بعد عمل کرنے کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے: فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴾ ترجمہ : تو اے لوگو ! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.