Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
علماء مغربی وسائل استعمال بھی کر تے اور ان پر تنقید بھی؟
- Fatwa no.
- 12820-LHR
- Issued
- 10 شوال المکرم 1445ھ / 19 اپریل 2024 ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگ علمائے کرام پر طعن کرتے ہیں کہ ”مولوی مغرب کے وسائل اور فراہم کردہ سہولتیں استعمال بھی کرتے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے ہیں “ اس کا کیا جواب دیا جائے ؟
Answer (beginning)
علمائے کرام مغربی ایجادات و وسائل پر تنقید نہیں کرتے کہ ایجادات جیسے موبائل، ٹی وی، انٹر نیٹ وغیرہ یہ ناجائز و حرام نہیں، بلکہ اس کا استعمال جائز یا نا جائز ہوتا ہے۔ علماء حضرات ایجادات کے منفی استعمال پر تنقید کرتے ہیں۔ منفی استعمال کی تردید تو خود مغرب بھی کرتا ہے اور اس پر آئے دن انگریز سائنسدانوں کے آرٹیکل آتے ہیں کہ موبائل، ٹی وی وغیرہ کے زیادہ استعمال سے یہ نقصان ہوتا ہے وغیرہ۔ دراصل علماء پر یہ اعتراض کرنے والے سیکولر و لبرل قسم کے وہ لوگ ہیں، جو مغرب کے دلدادہ ہیں اور ان کو مغرب کی ہر شے کے ساتھ ساتھ مغربی نظریات و عادات بھی پسند ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.