Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی کے ذاتی غیر اخلاقی کام کو مذہب سے جوڑنا
- Fatwa no.
- 12832:Lhr
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ سیکولر ولبرل طبقہ علمائے کرام کو بد نام کرنے کے لیے کہتا ہے کہ ان کے اپنے اعمال قرآن و سنت کے مطابق نہیں، ثبوت کے طور پر کچھ واقعات بھی پیش کرتے ہیں کہ فلاں مولوی نے فلاں غیر اخلاقی فعل کیا، کرپشن کی وغیرہ۔
Answer (beginning)
علمائے کرام انبیاء علیہم السلام کے وارث ہوتے ہیں اور شریعت نے ان کا ادب و احترام کرنے کا حکم دیا اور ان کی بے ادبی و حق تلفی پر مذمت فرمائی۔ علماء بھی پابند ہیں کہ وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت کو لوگوں تک احسن طریقے سے پہنچائیں۔ قاری ، امام، عالم یہ سب گناہوں سے معصوم نہیں کہ ان سے گناہ نہیں ہو سکتا، ان سے گناہ ممکن ہے اور شریعت نے ان کی گرفت بھی شدید فرمائی ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی بھی مولوی کی غیر شرعی بات کو لے کر تمام علمائے کرام پر تنقید کی جائے اور شرعی تعلیمات کو نظر انداز کر دیا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.