Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام صاحب کا مغرب کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کی ایک دو آیت بلند آواز سے پڑھنا

Fatwa no.
914-Web

Question

اگر مغرب کی تیسری رکعت میں امام صاحب نے بھولے سے سورہ فاتحہ کی ایک یادو آیت جہر (یعنی بلند آواز ) سے پڑھ لی، تو کیا امام صاحب پر سجدہ سہو واجب ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

مغرب کی تیسری رکعت میں اگر کوئی قراءت کرنا چاہے ، تو اس پر آہستہ قراءت کرنا واجب ہے ، لہذا اگر امام نے مغرب کی تیسری رکعت میں بھولے سے ایک آیت جہر ا یعنی بلند آواز سے پڑھ لی، تو واجب ترک ہو جانے کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو واجب ہو جائے گا۔ رد المحتار میں بحر سے منقول ہے : ” والاسرار يجب على الامام والمنفرد فيمايسر فيه وهو صلاة الظ والعصر والثالثة من المغرب والاخريان من العشاء ، یعنی جن نمازوں میں آہستہ قراءت کی جاتی ہے ان نمازوں میں آہستہ قراءت کرنا امام اور منفر د دونوں پر واجب ہے اور وہ نمازیں ظہر و عصر ہیں اور مغرب کی تیسری رکعت اور عشا کی آخری دور کعتیں ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.