Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پانی دودھ اور مشروبات کھڑے ہو کر پی سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
آپ زمزم اور وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا مستحب ہے ، ان کے علاوہ کوئی پانی یا دودھ وغیرہ مشروبات بیٹھ کر ہی پینے چاہئیں، انہیں کھڑے ہو کر پینا منع ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ احادیث طیبہ میں پانی کی تخصیص کے بغیر مطلقاً کوئی بھی چیز کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا گیا ہے ، تو یہ مطلق حکم فقط پانی کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ دیگر مشروبات کو بھی شامل ہے، شارحین حدیث نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔ پھر اس کی تائید اس حدیث مبارک سے بھی ہوتی ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو بیٹھ کر دودھ پینے کا حکم دیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.