Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟
Answer (beginning)
نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا سجدہ سے قیام کی طرف اٹھنے کا طریقہ یہی تھا کہ آپ درمیان میں بیٹھے بغیر سیدھے کھڑے ہو جایا کرتے تھے اور یہی صحابه کرام عليهم الرضوان و تابعین رحمهم اللہ تعالی کا معمول رہا ہے۔ پہلی رکعت اور تیسری رکعت کے دوسرے سجدے سے سیدھا کھڑے ہونے سے پہلے کچھ بیٹھنا جلسہ استراحت کہلاتا ہے اور احناف کے نزدیک یہ بلا عذر مکروہ تنزیہی و خلافِ سنت ہے ، لہذا اس سے بچنا بہتر ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے جہاں جلسہ استراحت ثابت ہے، تو وہاں عذر یعنی عمر مبارک کے زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل ثابت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.