Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مقتدی کے لیے سلام پھیرنے کا افضل طریقہ کیا ہے ؟
Answer (beginning)
قوانین شریعت کے مطابق جو مقتدی شروع نماز سے امام کے ساتھ شریک ہو، اس کے لیے سلام پھیرنے کا افضل طریقہ تو یہی ہے کہ وہ بالکل امام کے ساتھ ساتھ سلام پھیرے، یعنی جیسے امام *السلام علیکم و رحمۃ اللہ “ کہتے ہوئے ایک طرف اپنا چہرہ پھیر نا شروع کرے، تو مقتدی بھی بالکل ساتھ ساتھ سلام پھیر ناشروع کر دے اور اسی طریقے پر امام اعظم رضی اللہ عنہ کے نزدیک مقتدی کو عمل کرنے کا حکم ہے، البتہ اگر کسی نے امام کے مکمل سلام پھیر لینے کے بعد سلام پھیرا، تو بھی درست ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.