Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا سیلاب میں فوت ہونے والے کو شہید کا ثواب ملے گا ؟

Fatwa no.
11610 - Lar
Issued
28 محرم الحرام 1444ھ / 27 اگست 2022 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جو شخص بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پانی کے ساتھ بہہ جائے اور اس کا انتقال ہو جائے ، تو کیا اسے شہید کا ثواب ملے گا؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! جو شخص سیلاب کے پانی میں ڈوب کر فوت ہو جائے، تو اسے شہید کا ثواب ملے گا۔ سنن ابو داؤد شریف کی ایک حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے سوال کیا کہ: "وما تعدون الشهادة؟ قالوا: القتل في سبيل الله تعالى، قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: الشهادة سبع سوى القتل في سبيل الله : المطعون شهيد، والغرق شهيد، وصاحب ذات الجنب شهيد، والمبطون شهيد، وصاحب الحريق شهيد، والذي يموت تحت الهدم شهيد، والمرأة تموت بجمع شھید “ترجمہ : تم شہادت کسے کہتے ہو ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ عزوجل کی راہ میں قتل کیے جانے کو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.