Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح

Fatwa no.
6924 -PIN

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت زیادہ گردش کر رہی ہے ، جس میں کئی کتب احادیث کے حوالہ سے یہ روایت بیان کی گئی ہے: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”الغسل يوم الجمعة واجب على کل محتلم “ ترجمہ : جمعہ کے دن ہر بالغ شخص پر غسل کرنا واجب ہے۔ ( بخاری شریف ) لوگ اس کی وجہ سے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حدیث کے مطابق کیا واقعی جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے ؟

Answer (beginning)

اگر عذر نہ ہو ، تو مسلمانوں کو نماز جمعہ کے لیے پابندی کے ساتھ غسل کرنا چاہئے ، اس کی ترغیب کئی احادیث میں موجود ہے۔ البتہ جمعہ کے دن غسل کرنا واجب نہیں، بلکہ سنت غیر مؤکدہ ہے اور یہ بھی ان افراد کے لیے ہے، جن پر جمعہ فرض ہے، لہذا جن پر جمعہ فرض نہیں، مثلاً بچے اور عور تیں، ان کے حق میں یہ سنت بھی نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جمعہ کی ترغیب یوں ارشاد فرمائی ہے: ” اذا جاء احد كم الجمعة فليغتسل “ترجمہ : جب تم میں سے کوئی نماز جمعہ پڑھنے آئے، تو اسے چاہئے کہ وہ غسل کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.