Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام کی حالت میں چپل پہننے اور ایڑی چھپانے کا حکم؟

Fatwa no.
2107-Mad

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مر د احرام میں ایسی چپل پہن سکتے ہیں جس میں قدم کا در میانی حصہ تو کھلا ہوتا ہے لیکن ایک پٹی وسط قدم کی ابھری ہڈی اور ٹخنے کے درمیانی حصے سے اس طرح گزرتی ہے کہ سائیڈوں سے ٹخنوں کا کچھ حصہ چھپ جاتا ہے اور سامنے کی طرف وسط قدم کی ابھری ہڈی سے اوپر پاؤں اور پنڈلی کا جوڑیا اس کا کچھ حصہ چھپتا ہے ؟

Answer (beginning)

سوال میں مذکور جو تامر د کے لئے احرام کی حالت میں پہنا شر عا جائز نہیں، کیونکہ احرام کی حالت میں جوتے کے ذریعے قدم کے در میان والی ابھری ہڈی کو اور اس سے اوپر والے سارے حصے کو کسی بھی جانب سے چھپانے کی اجازت نہیں ہے ، ہاں اس ابھری ہڈی سے نیچے قدم کا جو حصہ چاروں طرف ہے، اسے چھپانے کی اجازت ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں موزے پہننے کی اس صورت میں اجازت دی جب ان کو اوپر سے اتنا کاٹ دیا جائے کہ وہ تعبین ( ابھری ہڈیوں) سے نیچے تک ہو جائیں یعنی کعبین اور ان کے اوپر والا حصہ ظاہر رہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.