Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لکڑی کا فرش پاک کرنے کا طریقہ

Answer (beginning)

لکڑی کا فرش زمین میں مستقل پیوست ہونے کی وجہ سے زمین ہی کے حکم میں ہوتا ہے، لہذا اس کی پاکی کے لیے اس پر پانی بہانا شرط نہیں، بلکہ اگر نجاست کو موپ کے ذریعے صاف کر دیا پھر وہ جگہ خشک ہو گئی اور اس پر سے نجاست کا اثر ( رنگ، بو دور ہو گیا تو بھی وہ جگہ پاک ہو جائے گی، جیسا کہ زمین کے متعلق حکم ہے کہ وہ خشک ہونے اور اثر نجاست کے زائل ہو جانے سے پاک ہو جاتی ہے یعنی اس پر نماز جائز ہے ، ہاں اس سے تمیم نہیں ہو سکتا۔ البتہ مذکورہ صورت میں نجاست صاف کرنے کی وجہ سے موپ (پوچا) ناپاک ہو جائے گا، جسے دھو کر پاک کرنا ہو گا، ورنہ بغیر پاک کیے اسے جس جگہ استعمال کریں گے وہ بھی ناپاک ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.