Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منک کے بالوں سے بنی پلکیں لگانا کیسا؟

Answer (beginning)

Mink، ایک جانور ہے جسے عربی میں خز کہتے ہیں، اس کے بالوں سے بنائی گئی پلکیں عارضی طور پر لگانا عورتوں کیلئے جائز ہے، کیونکہ خنزیر کے علاوہ ہر جاندار کے بال مطلقاً پاک ہوتے ہیں۔ اور ہر پاک چیز کا بیرونی (External) استعمال شرعا جائز ہوتا ہے ۔ لیکن یہ یاد رہے! کہ ایسی پلکیں مستقل طور پر (Permanent) لگانے کی اجازت نہیں، اور اسی طرح وضو و غسل کرنے کے لئے ان پلکوں کا اتارنا بھی ضروری ہو گا، کیونکہ اس طرح کی پلکیں عموما گوند وغیرہ کے ذریعے اصلی پلکوں کے ساتھ چپکا دی جاتی ہیں اور انہیں اتارے بغیر اصلی پلکوں کو دھونا ممکن نہیں ہوتا، جبکہ وضو و غسل میں اصلی پلکوں کا ہر بال دھونا ضروری ہوتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.