Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آن لائن آرڈر میں اضافی سوٹ آجائے تو کیا کریں؟
Question
آن لائن ایک چیز خریدی ، ساتھ ایک اور اضافی آجائے تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے ایمیزون سے ایک سوٹ خریدا، مگر پیج میں دو ایک جیسے سوٹ آگئے۔ اس نے ایمیزون کے کسٹمر چیٹ میں سیلر کو اطلاع دی کہ اس میں دوسوٹ ہیں جبکہ پیمنٹ صرف ایک کی ہوئی تھی ۔ سیلر نے پوچھا کہ کیا اُسی پیج میں دو تھے ، اس شخص نے جواب دیا : ہاں اور یہ بھی پوچھا کہ اضافی سوٹ کو واپس کہاں میل کرنا ہے ۔ اس کے بعد سیلر نے کوئی جواب نہیں دیا اور اس بات کو چار پانچ مہینے ہو گئے ہیں ۔ اب جبکہ اس نے بیچنے والے کو اطلاع دے دی مگر بیچنے والے نے جواب نہیں دیا، اور چار پانچ مہینے گزر گئے ، تو اب وہ شخص اس اضافی سوٹ کا کیا کرے ؟ جواب
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں قرائن سے ظاہر یہی ہوتا ہے کہ یہ اضافی سوٹ بیچنے والے کی طرف سے محض غلطی سے بھیجا گیا ہے ، کیونکہ اگر یہ بیچنے والے کی طرف سے کسی ڈیل، آفر یا تحفے کا حصہ ہوتا تو خریدار کی اطلاع دینے پر بیچنے والا فوراً اس بات کو واضح کر دیتا ، جبکہ یہاں ایسا نہیں ہوا، لہذا یہ اضافی سوٹ خریدار کے ہاتھ میں امانت ہوگا، سوٹ کے مالک کی طرف سے ہبر (تحفہ) کر دینے ، یا خریدار کے اس کو خرید لینے کے بغیر اس میں کوئی تصرف جائز نہیں ہوگا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.