Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
درخت کے پھل ظاہر ہونے سے پہلے بیچ دیے تو عشر کس پر ہوگا
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کی رو سے فی زمانہ عموم بلوئی اور تعامل کی وجہ سے جید علمائے کرام نے پھل ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کی خرید و فروخت کو جائز قرار دیا ہے اور ایسی صورت میں لگنے والے پھلوں کا عشر پھل خریدنے والے پر لازم ہوگا ۔ تفصیل یہ ہے کہ فصل اور پھل جب اس قدر تیار ہو جائیں کہ اب ان کے کچے اور نا تمام ہونے کے باعث بگڑنے ، سوکھنے اور خراب ہونے کا اندیشہ نہ رہے، اگر چہ ابھی توڑنے کے قابل نہ ہوئے ہوں ، تو ان پر عشر واجب ہوتا ہے اور جس کی ملک میں یہ حالت پیدا ہوگی ، اسی پر عشر لازم ہوگا اور پوچھی گئی صورت میں چونکہ پھلوں کی یہ حالت پھل خرید نے والے کی ملک میں پیدا ہوگی کہ اس نے پھلوں کے ظاہر ہونے سے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.