Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دوا پیسنے سے حلق میں ذائقہ محسوس ہو تو روزہ ٹوٹ جائیگا؟

Fatwa no.
3426-Gul
Issued
20 رمضان المبارک 1446 هـ / 19 مارچ 2025. Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami)

Question

دوا پینے سے حلق میں ذائقہ محسوس ہو تو روزے کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا دوائیاں پینے کا کام ہے ، منہ ناک اچھی طرح لپیٹ لیتا ہوں، پھر بھی کچھ دوائیوں کا ذائقہ حلق میں محسوس ہوتا ہے ، اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں دوائیاں پیستے ہوئے آپ کو حلق میں دوائیوں کا ذائقہ محسوس ہو رہا ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ اس ذائقے سے بچنا تقریباً نا ممکن ہے ۔ درر الحکام میں ہے : وقال في البرهان: لا يفطر لودخل حلقه غبار أو أثر طعم الأدوية فيه، لأنه لا يمكن الاحتراز عنها لدخوله من الأنف إذا أطبق الفم ترجمہ : برہان میں فرمایا : غبار حلق میں داخل ہونے سے یا دوا کے ذائقے کا اثر حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ اس سے بچنا ممکن نہیں ، جب منہ بند ہو گا، تو یہ ناک سے داخل ہو جائے گا۔ (دررالحکام شرح غر الأحکام، جلد 1، صفحہ 202، دار إحياء الكتب العربية) فتاوی شامی میں ہے : لودق دواء فوجد طعمه في حلقہ ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.